سعودی عرب کی جارحیت کے مقابلے میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی عرب کا ہیلی کاپٹر مار گرانے کے علاوہ اس ملک کے جنوبی علاقے نجران میں سعودی ایجنٹوں کے خلاف بھی حملہ کیا اور ان کا ایک ٹینک تباہ اور اس میں سوار پانچ ایجنٹوں کو ہلاک کر دیا۔ یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے جنوبی سعودی عرب کے کئی علاقوں کا کنٹرول بھی اپنے ہاتھ میں لے لیا اور قابل ذکر حد تک پیش قدمی کی۔
دریں اثنا یمن کے ایک فوجی اہلکار نے فارس نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے امریکہ اور برطانیہ کی حمایت کے بل بوتے پر یمن میں سعودی عرب کی جانب سے لگائے جانے والے تخمینوں کو غلط قرار دیا۔ اس فوجی اہلکار کے مطابق یمن پر گذشتہ ڈیڑھ برس سے زائد عرصے سے جاری سعودی جارحیت کے باوجود یمنی فوج اور عوام کی استقامت نے یمن سے متعلق سعودی عرب کے تمام سیاسی، اقتصادی اور فوجی تخمینوں کو غلط ثابت کر دیا۔