امریکہ سے روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کئے جانے کے حکم کے بعد روس نے بھی امریکہ کو منہ توڑ جواب دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ روس نے بھی 35 امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی انتخابات کے لیے ہیکنگ سے مبینہ تعلقات اور روسی سفارتکاروں کو بے دخل کیے جانے پر بدلے میں روس نے بھی 35امریکی سفارتکاروں کو بھی ملک سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی دفتر خارجہ نے واشنگٹن ڈی سی کے سفارتخانے اور سان فرانسسکو کے قونصلیٹ میں کام کرنے والے 35 روسی سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر انہیں اپنے خاندانوں کے ہمراہ 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ۔ امریکہ کی جانب سے روس کے 9 اداروں اور دیگر افراد پر بھی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔