رومانیہ کے صدرکلاؤس لوہانس نے رومانیہ کی رکن پارلیمنٹ مسلم خاتون کو ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم بنانے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔صدر لوہانس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس تجویز کے حق اور مخالفت میں پیش کیے جانے والے دلائل کا غور سے جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔ ان کا نام مسترد کئے جانے کی کوئی خاص وجہ بیان نہیں کی۔
خاتون سیاستدان سیول شہائدے کا تعلق بائیں بازو کی سوشل ڈیموکریٹ جماعت ’پی ایس ڈی‘ سے ہے۔ صدر کلاؤس لوہانس کے بقول انہوں نے سوشل ڈیموکریٹس سے کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم کے لیے کوئی اور نام تجویز کریں۔