Thursday 28 November 2024

14 August 2023

موصل کی آزادی کے لیے جاری آپریشن اپنے حساس مراحل میں داخل

موصل کی آزادی کے لیے جاری آپریشن اپنے حساس مراحل میں داخل


عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ موصل کی آزادی کے لیے جاری آپریشن اپنے حساس اور پیچیدہ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے ۔

 بغداد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا کہ پچھلے دوماہ کے دوران عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے داعش کے متعدد ٹھکانوں اور اڈوں کو تہس نہس کردیا ہے-

عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موصل سے عام شہریوں کا انخلا مکمل نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے آپریشن سست روی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عام شہریوں کو تحفظ فراہم کئے جانے کے پیش نظر، موصل آپریشن کی تکیمل میں کم سے کم تین ماہ لگیں گے۔
عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے سترہ اکتوبر کو صوبہ نینوا میں داعش کے خلاف بڑے فوجی آپریشن کا حکم دیا تھا جس میں عراقی فوج، عوامی رضاکارفورس اور کرد پیش مرگہ ملیشیا کے ساٹھ ہزار جوان حصہ لے رہے ہیں۔
دہشت گرد گروہ داعش نے سن دوہزار چودہ میں عراق کے بعض شہروں پر قبضہ کرلیا تھا تاہم عراقی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے رمادی اور تکریت سمیت متعدد شہروں اور دیہات کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔