آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کے عملے کی کوششوں کے باوجود اس اسلامی مرکز کو کافی نقصان پہنچا۔ اسلامی ثقافتی مرکز میں جمعہ اور عیدوں کی نمازیں ادا کی جاتی تھیں اور اسی طرح ہر ہفتے مسلمانوں کی نشست بھی ہوتی تھی۔ رواں سال چھبیس اکتوبر کو بھی نامعلوم افراد نے اس مرکز پر حملہ کر کے اسے کافی نقصان پہنچایا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کینیڈا کے صوبے آلبرٹا کے شہر کلگری میں واقع رانچ لینڈز مسجد پر بھی انتہا پسندوں نے حملہ کر دیا تھا۔