Thursday 28 November 2024

14 August 2023

نائیجیریا کے مسلمانوں کا شیخ زکزاکی کی رہائی کا مطالبہ جاری

نائیجیریا کے مسلمانوں کا شیخ زکزاکی کی رہائی کا مطالبہ جاری


نائیجیریا کے شیعہ مسلمانوں کی تنظیم تحریک اسلامی نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ آیۃ اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کی رہائی، جنھیں بے بنیاد الزامات کے تحت قید میں رکھا جا رہا ہے، ایک عدالتی فیصلہ ہے- نائیجیریا کی تحریک اسلامی نے اس ملک کے شیعہ مسلمانوں اور آیۃ اللہ شیخ زکزکی کے خلاف بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مذہبی گروہوں کے خلاف ہر قسم کے تشدد آمیز اقدامات بند کئے جانے اور نائیجیریا کے سیکورٹی اداروں کے ہاتھوں عام شہریوں کے خلاف انسانیت سوز اقدامات پر عالمی اداروں کی جانب سے توجہ  دیئے جانے کا مطالبہ کیا- یاد رہے کہ نائیجیریا کی اعلی عدالت نے شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی رہائی کا حکم دے دیا ہے لیکن نائیجیریا کی حکومت، ان کی رہائی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے-