Thursday 28 November 2024

14 August 2023

افغان ہیلی کاپٹر مقناطیسی سرنگ کے دھماکے کی زد میں آکر تباہ

افغان ہیلی کاپٹر مقناطیسی سرنگ کے دھماکے کی زد میں آکر تباہ


افغان ہیلی کاپٹر کے پائلٹ کا کہنا ہے کہ جہاز مقناطیسی سرنگ کے دھماکے کی زد میں آکر تباہ ہوا ہے جبکہ افغان ائیر فورس اس کی تردید کررہے ہیں۔

طلوع نیوز کے مطابق، افغان سیکورٹی فورسز کے زیر استعمال روسی ساخت کا ہیلی کاپٹر صوبے ہرات میں شہر "شیندند" میں غیر ملکی افواج کے ایک فضائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوا ہے۔

ایئر فورس کمانڈر، جنرل "عبد وہاب وردک" کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کی وجہ سے گرا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کی وجہ سے سانحے کا شکار ہوکر ایک عمارت کے ساتھ ٹکرایا ہے۔

ایئر فورس کمانڈر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ یہ افغان سیکورٹی فورسز کا تیسرا جہاز ہے جو گزشتہ دو ماہ کے دوران گر کر تباہ ہوا ہے۔