عراقی رضاکار فورسز نے داعش کے حملے کو پسپا کرکے 30 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی عوامی رضا کار فورسز نے مغربی موصل کے عین الحصان نامی علاقے میں داعش کے حملے کو پسپا کردیا ہے۔
عراقی عوامی فورس حشد الشعبی نے شامی سرحد کی طرف راستہ بنانے کی داعشی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، حشد الشعبی کی جوابی کارروائی میں کم سے کم 30 داعشی دہشت گرد ہلاک اور 7 بکتربند گاڑیاں بھی تباہ کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ عراقی فوج نے مشرقی موصل آپریشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا ہے۔
عراقی فوج نے موصل شہر کے اندر کئی کارروائیاں کرکے دہشت گردوں کو سخت نقصان پہنچایا ہے اور ان محلوں میں موجود سرکاری عمارتوں پر عراقی قومی پرچم لہرایا گیا ہے۔