Thursday 28 November 2024

14 August 2023

سعودی وزیر خارجہ کی جانب سے الحشدالشعبی پر فرقہ واریت کا الزام

سعودی وزیر خارجہ کی جانب سے الحشدالشعبی پر فرقہ واریت کا الزام


سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے عراق کے داخلی امور میں اپنے ملک کی جاری مداخلت کے تناظر میں دعوی کیا ہے کہ عراق کو فرقہ واریت سے بچانے کے لئے عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کو میدان عمل سے دور رکھے جانے کی ضرورت ہے۔

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے، کہ جن کا ملک عراق و شام میں دہشت گردوں کا حامی رہا ہے، کہا کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس، اس ملک کے اتحاد و سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔ عراق کی عوامی رضاکار فورس کے بارے میں سعودی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ الحشدالشعبی میں بیس ہزار سے زائد جانباز ہیں جن میں اہلسنت بھی شامل ہیں اورعراقی پارلیمنٹ نے عوامی رضاکار فورس کی سرگرمیوں کی بھرپور حمایت بھی کی ہے۔