حکومت شام کے قومی آشتی کے منصوبے کے دائرے میں ڈیڑھ سو مسلح افراد نے شامی فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ لبنان کے المنار ٹی وی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ شام کے صوبے درعا کے علاقے، الصنمین میں اب تک تقریبا آٹھ سو مسلح افراد ہتھیار ڈال چکے ہیں۔ دوسری جانب شامی فوج نے حمص کے مضافات میں احرارالشام نامی دہشت گرد گروہ کے ایک بڑے ٹھکانے کو تباہ کر دیا۔ ادھر حلب کے مضافاتی علاقے الباب میں، بارودی سرنگ کے ہونے والے ایک دھماکے میں کئی عام شہری جاں بحق ہو گئے۔داعش دہشت گرد گروہ کی جانب سے بچھائی جانے والی بارودی سرنگ کے دھماکے میں یہ افراد اس وقت جاں بحق ہو گئے جب وہ، الباب شہر سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔