Thursday 28 November 2024

14 August 2023

یمن، سعودی دہشتگرد فوجیوں کا قبرستان

یمن، سعودی دہشتگرد فوجیوں کا قبرستان


یمنی فوج کے نائب ترجمان جنرل عزید راشد نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ سعودی حکومت اپنے زر خرید غلاموں کی حمایت کے باوجود جنگ کے میدان میں سنگین شکست سے دوچار ہے اور سعودی اتحاد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی ذرائع ابلاغ جنگ یمن میں اپنے ملک کی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے جھوٹی اور من گھڑت خـبروں کا سہارا لے رہے ہیں جبکہ یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے جوان میدان جنگ میں اس کا جواب دے رہے ہیں۔
ایک اور اطلاع کے مطابق صوبہ شبوہ کے علاقے عسیلان میں یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے ساتھ ہونے والی شدید لڑائی میں سعودی اتحاد کے چار فوجی اور ان کا مقامی کمانڈر عبدالرحمان مطل ہلاک ہوگیا ہے۔
یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ تعز کے علاقے جنوبی ذباب سے باب المندب تک کے علاقے میں سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں کے متعدد ٹھکانوں کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ ان حملوں میں سعودی اتحاد کے درجنوں فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبہ مارب کے علاقے صرواح میں بھی سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں پر حملے کیے ہیں جس کے نتیجے میں ان کی متعدد گاڑیاں تباہ اور اس میں سوار تمام دہشت گرد عناصر ہلاک ہوگئے۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ یمن کی عوامی رضاکار فورس انصار اللہ کی عوامی کمیٹیوں کے جوانوں نے جنوب مغربی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں کارروائی کرتے ہوئے دو اہم فوجی ٹھکانوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران دو سعودی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
یمن کی عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جیزان کے علاقے میں واقع سعودی عرب کے المقران فوجی مرکز کو بھی راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں اس مرکز کو زبردست نقصان پہنچا ہے اور متعدد سعودی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
نجران کے علاقے میں واقع لطلعہ نامی سعودی فوجی مرکز پر یمنی فوج کے حملے میں چھے سعودی فوجیوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔