Thursday 28 November 2024

14 August 2023

عراق نے تیل کے بدلے غذا پروگرام ختم کر دیا

عراق نے تیل کے بدلے غذا پروگرام ختم کر دیا


عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد جمال نے کہا ہے کہ تیل کے بدلے غذا ، پروگرام کو ختم کرنے کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرارداد کے تمام شقوں پرعملدرآمد مکمل ہوگیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سن انیس سو پچانوے میں قرار داد نمبر نو سو چھیاسی کے ذریعے عراق کی اس وقت کی حکومت کو تیل کے بدلے غذا پروگرام کے تحت عالمی نگرانی میں محدود پیمانے پر تیل فروخت کرنے اور اس کے بدلے غذائی اشیا خریدنے کی اجازت دی تھی۔
سلامتی کونسل نے قراداد ایک ہزار نو سو اٹھاون کے ذریعے عراق کو اقوام متحدہ کے منشور کی ساتویں شق سے نکال دیا تھا تاہم تیل کے بدلے غذا پروگرام کے خاتمے کے حوالے سے مذاکرات کافی طوالت اختیار کرگئے تھے۔
اس رپورٹ کے مطابق عراق نے اقوام متحدہ کی ساتویں شق سے نکلنے کی تمام شرائط پوری کردی ہیں اور کویت کو تاوان کی ادائیگی کے سوا کوئی مسلہ باقی نہیں بچا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کویت پر حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس وقت کی عراقی حکومت پر سنگیں اقتصادی پابندیاں عائد کردی تھیں۔