Thursday 28 November 2024

14 August 2023

سلامتی کونسل کا اسرائیل مخالف قرار داد منظور کرنا ایک تاریخی فیصلہ: ہیرلڈ ٹریبون کے مدیر اعلیٰ

سلامتی کونسل کا اسرائیل مخالف قرار داد منظور کرنا ایک تاریخی فیصلہ: ہیرلڈ ٹریبون کے مدیر اعلیٰ


امریکہ کے ایک سیاسی تجزیہ نگار اورہیرلڈ ٹریبون کے مدیر اعلیٰ نے سلامتی کونسل کی اسرائیل مخالف  قرارداد کو ایک تاریخی فیصلہ قراردیتے ہوئےکہاہےکہ اس قرارداد کا واضح پیغام  یہ ہےکہ اسرائیل دنیا بھر کی حمایت سے محروم ہورہاہے۔

 امریکی سیاسی تجزیہ نگار اورہیرلڈ ٹریبون  کے مدیر اعلیٰ ’’انتھونی ہال ‘‘نےپریس ٹی وی کےساتھ انٹرویو میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے فلسطین میں غیر قانونی  یہودی بستیوں کی تعمیر پر روک لگانے کی قرارداد پر تبصرہ کرتے ہوئےاس قرارداد کو اسرائیل کی غیر قانونی بستیوں کے خلاف ایک تاریخی فیصلہ قراردیکر کہاکہ اس قرارداد سے یہ واضح پیغا م ملا ہےکہ تل ابیب حکومت دنیاوی حمایت کھوچکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل کی خوفناک وحشی رژیم اورتوسیع پسندی کی ناجائز حکومت فلسطینی اوردنیا بھر کے مہذب لوگوں کی تذلیل کررہی ہے اورسلامتی کونسل کی قرارداد  اس بات کا ثبوت ہےکہ عالمی سطح پر یہودیوں اورخاصکر اسرائیل کو جوابدہ بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نےکہاکہ اس قرارداد سے یہ بات واضح ہوتی ہےکہ  اسرائیلی شہری اوراسرائیل کی ناجائز حکومت جوکہ دوسرے ممالک کے علاقوں میں بربریت اورتوسیع پسندی جاری رکھے ہوئےہیں کو بین الاقوامی برادری  کی حمایت اورپشت پناہی  حاصل نہیں ہے۔

موصوف مدیر اعلیٰ نے امریکی نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ  کی طرف سےصیہونی غیر قانونی آبادکاری کی حمایت کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ٹرمپ کے بیانات سے یہ بات صاف ظاہر ہوجاتا ہےکہ وہ مکمل طورپر اپنے اصولوں کے پابند نہیں ہیں ۔

واضح رہےکہ عرب ممالک پر جنگوں کے بعد 1948 ء  میں اسرائیل  کی بنیاد رکھی گئی تھی لیکن 1967 ء کے بعد اس ناجائز رژیم   نے مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم سمیت فلسطین کے کئی علاقوں  پر فوجی حملوں کے ذریعے غیر قانونی قبضہ جمایا ہے۔