المسلمہ نیوز کے مطابق، ترک فضائیہ کے شامی شہر الباب اور اس کے مضافاتی علاقوں میں کئے جانے والے حملوں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 95 ہوگئی ہے ان میں 40 بچے بھی شامل ہیں۔
حقوق انسانی کی تنظیم کا کہنا ہے مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ پایا جاتا ہے کیوںکہ بہت سارے لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں اور بعض زخمیوں کی حالت نہایت نازک ہے۔
واضح رہے کہ ترکی نے 24 اگست سے شام میں درع الفرات کے نام سے فوجی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔
ترک حکومت کا دعویٰ ہے کہ وہ بین الاقوامی برادری کی حمایت سے شام میں موجود دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کررہا ہے۔
یاد رہے کہ الباب شہر ترک سرحد سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور ترک فوج، داعش اور شامی حکومت کے مخالفین کے محاصرے میں ہے۔