شمالی اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن کے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مالی امور کے ذمہ دار سینئر اہلکار نے بیلجیم میں اپنے سر پر گولی مار کر خود کشی کرلی ہے۔
نیٹو، مالی امور کے سینئر اہلکار یویس چینلان نے اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، مالی امور کے اہلکار نے 16 دسمبر کو بیلجیم کے شہر آندینی میں اپنے سر میں گولی مار کر خود کشی کرلی ہے۔
بلجیم کے حکام کا کہنا ہے نیٹو، مالی امور کے اہلکار نے خود کشی کرلی ہے تاہم چینلان کے وارثین نے ابھی تک خود کشی تسلیم کرنے سے انکار کیا ہوا ہے۔
نیٹو رپورٹ میں تین قسم کے اسلحے سینیئر اہلکار کے نام ریجسٹرڈ ہیں لیکن پولیس کو قتل کی جگہ سے ایک اور اسلحہ بھی ملا ہے جو کہ مشکوک ہے۔
چینلان دہشت گردی کے خلاف جنگ کے مالی امور کا ذمہ دار تھا، جو مرنے سے کئی دن پہلے کچھ مشکوک ٹیلی فون کال کی خبر دیا تھا۔