Thursday 28 November 2024

14 August 2023

عراقی فوج کے ہاتھوں 70 سے زائد داعشی دھشتگرد ہلاک

عراقی فوج کے ہاتھوں 70 سے زائد داعشی دھشتگرد ہلاک


الفرات نیوز کے مطابق، عسکری تنظیم قادمون یا نینوا '' نینوا ہم آرہے ہیں'' کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکارفورسز نے موصل پر داعش کی طرف سے ہونے والے حملے کو پسپا کرکے 70 سے زائد داعشی خوانخوار درندوں کو ہلاک کردیا ہے۔

عبدالرشید نے ایک بیانیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موصل کے آزاد شدہ علاقوں کی عمارتوں اور سڑکوں میں صفائی کا کام جاری ہے۔

رشید نے مزید کہا: داعشی دہشت گرد وفاقی پولیس کے ایک اسٹیشن پر قبضہ کرنے کی غرض سے البوسیف محلے کے جنوب سے حملہ کردیا تاہم عراقی فوج نے نہایت مہارت کے ساتھ حملے کو پسپا کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

عراقی فوج نے داعش کی دھماکہ خیز مواد سے بھری دو گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا ہے۔

عراقی فوج کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی اتحادی طیاروں نے داعشی دہشت گردوں کے ایک مرکز پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 25 داعشی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ یہ دہشت گرد عراقی فوج پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے اور عراقی سکیورٹی اداروں کی مخبری پر کارروائی کی گئی اور سب کے سب مارے گئے۔

یاد رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے اب تک عراق میں سینکڑوں مربع کلومیٹر اور موصل کے دسیوں محلوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرالئے ہیں۔