Thursday 28 November 2024

14 August 2023

سپاہ پاسداران اور مسلح افواج کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

سپاہ پاسداران اور مسلح افواج کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز


مدافعین آسمان ولایت سات نامی یہ مشترکہ فوجی مشقیں آج سے شروع ہوئی ہیں۔ ان فوجی مشقوں کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل عباس فرج پور علمداری نے کہا ہے کہ فوجی مشقوں کے پہلے مرحلے میں فوجی جوانوں کی مہارت میں اضافہ کرنے، ٹیکٹک میں آزادی اور تیزی و آمادگی نیز فضائیہ کے مختلف قسم کے مقامی و جدید ترین ہتھیاروں کے استعمال میں مہارت کا جائزہ لیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ مشترکہ فوجی مشقیں، یا قمر بنی ہاشم کے رزمیہ نعرے کے ساتھ شروع کی گئی ہیں جن کا مقصد فضائیہ کی کارروائیوں میں شامل فوجی اہلکاروں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔ مشترکہ فوجی مشقوں کے اس ترجمان کے مطابق پیر کے روز انجام پانے والی فوجی مشقوں میں تیزی کے ساتھ مختلف قسم کے ہتھیاروں کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی اور مختلف طرح کے فوجی آلات کا استعمال کیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ مدافعین آسمان ولایت سات نامی ان مشترکہ فوجی مشقوں میں فضائیہ کے ساتھ ساتھ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور مسلح افواج کے مختلف دستوں نے حصہ لیا اور مشترکہ فوجی مشقوں کا پہلا مرحلہ مکمل کامیابی کے ساتھ انجام پایا۔