برٹش کونسل سے موسوم برطانیہ کی تنظیم گذشتہ پانچ برسوں کے دوران برطانوی شہریوں کی جاسوسی کرتی رہی ہے۔
برطانیہ کی اس کونسل نے پچپن ہزار دن سے زائد عرصے کے لئے خفیہ نگرانی کا جواز حاصل کیا ہے۔
برطانیہ کی اس کونسل نے ریپا قانون کے تحت خفیہ آلات کے ذریعے ایک سو چھیاسی مقامات کی جاسوسی کی ہے۔جاسوسی کے قانون کی مخالفت کرنے والوں کا خیال ہے کہ حکومت نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ ضرورت پڑنے پر اور سیکورٹی وجوہات کے تحت خفیہ آلات سے استفادہ کیا جائے گا مگر اب پتہ چلا ہے کہ صرف اپنی مرضی کے مطابق اور غیر ضروری مواقع پر بھی ان آلات کا استعمال کرتے ہوئے عام شہریوں کی جاسوسی کی گئی ہے۔