لیبیائی طیارے کے ہائی جیکرز نے خود کو تسلیم کرتے ہوئے ہوائی جہاز کے تمام مسافروں کو عملے سمیت رہا کردیا ہے مالٹا کے سکیورٹی اہلکاروں نے ہائی جیکروں کو گرفتار کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق لیبیا ءکی قومی ایئرلائن’ افریقیا ایئرلائن ‘ کی ہائی جیک ہونیوالی پرواز لیبیا کے شہر سبھا سے طرابلس جارہی تھی اور دوران پروازہی ایئربس اے 320 میں سوار دو ہائی جیکرز نے طیارے کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی جبکہ ایک ہائی جیکر نے دستی بم پاس ہونے کا دعویٰ کیا جس کے بعد طیارے کا کنٹرول حاصل کرلیا، طیارے میں عملے سمیت 118مسافر سوارتھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہائی جیکرز نے تمام مسافروں کورہا کرکے ہتھیار ڈال دیئے ہیں اور سکویرٹی اہلکاروں نے دونوں مجرموں کو گرفتار کرلیا ہے۔