Wednesday 27 November 2024

14 August 2023

ٹرین کے ذریعے ایران سے پاکستان کو سیمنٹ کی برامدات میں سو فیصد اضافہ

ٹرین کے ذریعے ایران سے پاکستان کو سیمنٹ کی برامدات میں سو فیصد اضافہ


ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران ملک کے جنوب مشرقی علاقے سے ٹرین کے ذریعے پاکستان کو ۱۱۴۰۰ ٹن سیمنٹ برامد کیا گیا ہے.

ايران كي جنوب مشرقي ريلوے اتھارٹي كے سربراہ 'مجيد ارجوني' نے كہا كہ گزشتہ سال كے اعداد و شمار كو ديكھتے ہوئے ايران سے پاكستان كو سيمنٹ برامدات ميں سو فيصد اضافہ ہوا ہے.

انہوں نے مزيد كہا كہ 21 دسمبر كو 40 بوگيوں پر مشتمل مال گاڑي سيمنٹ لے كر زاہدان سے پاكستان كے كوئٹہ روانہ ہوئي.

ايراني عہديدار نے بتايا كہ گزشتہ آٹھ ماہ كے دوران 46 بار مال گاري زاہدان اور كوئٹہ كے درميان چلائي گئي جو گزشتہ سال كے مقابلے ميں 228 فيصد زيادہ ہے.

انہوں نے مزيد كہا كہ اسي راستے سے 5997 ٹن چاول اور تل بھي ايران كو درامد كيا گيا ہے.