افریقی ملک سینیگال کے علماء جو تیجانیہ فرقے سے تعلق رکھتے ہیں نے تہران میں حجت الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری سے ملاقات اور گفتگو کی۔
تیجانیہ فرقے کے علماء نے اس ملاقات میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں ایران دعوت دی اور بزرگ علماء اور اہم شخصیات سے ان کی ملاقاتیں کروائیں۔
اس ملاقات میں سینیگال کے تیجانیہ فرقے سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کے لیے دینی تبلیغ کے حوالے سے گفتگو کی گئی جس میں یہ طے پایا کہ ان کے لیے مشترکہ کانفرنسیں رکھی جائیں گی اور ان کی مقامی زبان میں ترجمہ کروا کر دینی کتابیں ان کے لیے بھیجی جائیں گی جبکہ وہاں کے نوجوانوں کو دینی تعلیم کے لیے ایران میں داخلہ دیا جائے گا۔