امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام راولپنڈی میں عظیم الشان "وحدت اسلامی کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم سیاسی و مذہبی شخصیات کے علاوہ طلباء کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام راولپنڈی میں عظیم الشان وحدت اسلامی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور سیاسی شخصیات کے ساتھ ساتھ طلباء کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
کانفرنس سے آئی ایس او پنڈی ڈویژن کے صدر علی عباس، مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کے صدر احمد ظہور مصطفوی، صدر ادارہ منہاج القرآن دبئی فخز الزمان عادل، رہنما پاکستان عوامی تحریک عمر ریاض عباسی، سربراہ اہل حرم پاکستان مفتی گلزار احمد نعیمی اور رہنما مجلس وحدت مسلمین علامہ محمد امین شہیدی نے خطاب کیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو نبی اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ذات گرامی کو نقطہ وحدت قرار دیتے ہوئے متحد ہو جانا چاہیے۔ اسلام دشمن طاقتیں اس وقت مسلمانوں کے خاتمہ کے لئے متحد ہو چکی ہیں، ان کا مقابلہ صرف اور صرف وحدت اسلامی سے ہی ممکن ہے۔