Thursday 28 November 2024

14 August 2023

مغربی پاکستان کے رفوجیوں کیلئے مراعاتی پیکیج، معاملہ خدشات سے خالی نہیں: سید حسن

مغربی پاکستان کے رفوجیوں کیلئے مراعاتی پیکیج، معاملہ خدشات سے خالی نہیں: سید حسن


سرینگر/ 1947 میں مغربی پاکستان سے آئے ہوئے لاکھوں رفوجیوں کے لئے حکومت ہند کے غیر معمولی مراعاتی پیکیج پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما حجة الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے واضح کیا کہ دو قومی نظریہ کی بنیاد پر تقسیم برصغیر کے اصولوں کے تحت یہ رفوجی بھارت کے شہری ہیں۔ متنازعہ جموں کشمیر میں سات دہائیوں سے ان کے بود باش کی کوئی جوازیت نہیں۔ پاکستانی پنجاب سے مہاجرت اختیار کرنے والے ان روفوجیوں کو ملک کی شہریت دیکر بھارت میں شایانِ شان طور پر بسانا حکومت ہند کی ذمہ داری ہے۔ آغا صاحب نے کہاکہ ان پناہ گزینوں کو انسانی بنیادوں پر راحت و مراعات بہم پہنچانے کے ہم ہر گز مخالف نہیں لیکن حکومت کی یہ مراعاتی پالیسی ان پناہ گزینوں کی ریاست میں مستقل سکونت کا راستہ بھی ہموار کرسکتی ہے۔ اس حوالے سے ریاست کی مسلم اکثریت کے خدشات اور تحفظات ایک فطری امر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی اکثریتی مسلم آبادی ان پناہ گزینوں سے متعلق حکومت ہند کی پالیسیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں کیونکہ اس حوالے سے حکومت ہند کے دیرینہ ارادے ریاست کی مسلم شناخت پر ایک بڑی کاری ضرب ثابت ہوسکتی ہے۔ آغا صاحب نے ڈی پی ایم کے رہنما ایڈوکیٹ محمد شفیع ریشی کی والدہ کے وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار کنبے سے تعزیت کی اور مرحومہ کے بلند درجات اور جنت نصیبی کیلئے دعا کی۔