Thursday 28 November 2024

14 August 2023

امریکی وزارت خارجہ نے حزب اللہ کے حوالے صیہونی دعوے کو من گھڑت قرار دیا

امریکی وزارت خارجہ نے حزب اللہ کے حوالے صیہونی دعوے کو من گھڑت قرار دیا


امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے اسرائیلی فوجی عہدیدار کے حزب اللہ کی جانب سے شام میں امریکی کیریئرز استعمال کرنے کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔

ایک اسرائیلی فوجی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر صحافیوں کو بتایا تھا: صہیونیوں نے حزب اللہ کی جانب سے شام میں استعمال ہونے والے کیریئرز کی شناخت کر لی ہے کہ یہ کیریئرز امریکہ کانب سے حزب اللہ لبنان کو دئے گئے۔

اسرائیلی فوجی اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ صہیونی حکومت نے چند ہفتے قبل یہ اطلاعات امریکہ کو منتقل کئے تھے۔

جان کربی نے اس سلسلے میں کہا: امریکی وزارت دفاع نے صہیونیوں کی جانب سے ماہ نومبر میں کئے گئے دعوے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کیا اور ان کا نتیجہ یہ نکلا کہ یہ کیریئرز لبنانی فوج کے نہیں تھے۔

امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ جب یہ مسئلہ پہلی مرتبہ اٹھایا گیا تو لبنانی فوج نے اعلان کیا کہ حزب اللہ کی جانب سے نمائش کئے گئے کیریئرز کسی بھی صورت لبنانی فوج کا حصہ نہیں تھے۔

جان کربی نے تاکید کی: لبنانی فوج اسلحے کے استعمال کرنے کی شرائط پر پابند ہے اور داعش سمیت مختلف دہشتگرد گروہوں سے نمٹنے کے لئے ایک بہترین شریک ہو سکتا ہے۔