امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے شام میں امریکی پالیسیوں کی ناکامی کے بارے میں وزیر خارجہ جان کیری کے اعتراف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ وہ پہلے شخص ہیں کہ جو شام میں امریکی پالیسیوں کی ناکامی کے بارے میں بات کریں گے۔
درایں اثنا جان کربی نے عراق اور شام میں داعش کے دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکہ کی جانب سے اتحاد کی تشکیل کو ایک ضروری اقدام قرار دیا ہے۔ یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب شام پر امریکی اتحاد کے ہوائی حملوں میں بہت سے عام شہری مارے جا چکے ہیں۔اس سے قبل بھی روسی وزارت دفاع نے دہشت گردوں کے بجائے عام شہریوں پر حملے کرنے کی بنا پر اس اتحاد پر تنقید کی تھی۔