ایرانی وزیر ثقافت اور اسلامی گائیڈنس نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے نفاذ سے اسلامی جمہوریہ ایران کے حوالے سے یورپی ممالک کے رویے میں تبدیلی آئی ہے.
يہ بات رضا صالحي اميري نے ايران ميں تعينات آسٹريا كے سفير فيريڈريچ سويفٹ كيساتھ ايك ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.
انہوں نے آسٹريائي صدر ہينز فشر كے آئندہ دورہ ايران كي طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ يہ دورہ دونوں ممالك كے درميان سياسي، اقتصادي اور ثقافتي شعبوں ميں باہمي تعاون كو فروغ دينے ميں اہم سنگ ميل ثابت ہو گا.
اس موقع پر آسٹريا كے سفير نے كہا كہ فن اور ثقافت كے شعبوں ميں باہمي تعلقات كو فروغ دينے كي ضرورت پر زور ديا.
انہوں نے كہا كہ آسٹريا اور ايران مشتركہ فلموں اور دونوں ممالك ميں فلم ہفتوں كے انعقاد كے حوالے سے تعاون مزيد بڑھا سكتے ہيں.