Wednesday 27 November 2024

14 August 2023

ترکی میں یونیورسٹی کے باہر فوجی اہلکاروں کی بس کے قریب دھماکے میں 13 اہلکار ہلاک اور 50 زخمی

ترکی میں یونیورسٹی کے باہر فوجی اہلکاروں کی بس کے قریب دھماکے میں 13 اہلکار ہلاک اور 50 زخمی


ترکی کے صوبے قیصریہ کی ایک یونیورسٹی کے باہر فوجی اہلکاروں کی بس کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 13 فوجی ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ ترکی کے وسط میں واقع قیصریہ نامی شہر کی ارجیس یونیورسٹی کے باہر شہر کی میونسپل کارپوریشن کی بس کے قریب عین اس وقت دھماکہ ہوا جب بس میں سوار فوجی اہلکار اپنی ڈیوٹی مکمل کر کے واپس لوٹ رہے تھے۔ دھماکے کے لیے ایک کار کو استعمال کیا گیا جس میں بھاری مقدار میں بارودی مواد رکھا گیا تھا۔ ترک فوج کے بیان کے مطابق بس قیصریہ شہر کے کمانڈوز ہیڈکوارٹرز سے مختلف شہری علاقوں کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ ہلاک ہونے والے چھوٹے رینک اور نان کمیشنڈ فوجی بتائے گئے ہیں۔ نشانہ بننے والے فوجیوں کا تعلق قیصریہ ایئر فورس بریگیڈ سے تھا اور اس بریگیڈ کا قیام بحرانوں اور مشکل حالات میں انسانی جانوں کو بچانے کے لیے کیا گیا تھا۔ ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے بم دھماکے کی میڈیا کوریج پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔