رہبر انقلاب اسلامی نے عالم ربانی آیت اللہ واعظ زادہ خراسانی کی رحلت کی مناسبت سے اپنے تعزیتی پیغام میں فرمایا ہے کہ یہ عظیم ، مجاہد اور روشن فکر عالم دین ان پر عزم اور جامع شخصیات میں سے تھے کہ جنھوں نے علم فقہ ، علم رجال اور فن ترجمہ کی تعلیم ان علوم و فنون کے ماہر استاد مرحوم آیت اللہ العظمی سید حسین بروجردی اعلی اللہ مقامہ سے حاصل کی تھی اور اپنی بابرکت عمر بھی قرآنی ، تاریخی اور کلامی علوم میں تحقیقات کرتے ہوئے گزاری-
رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے تعزیتی پیغام میں فرمایا کہ آیت اللہ واعظ زادہ خراسانی کے قلمی اور تحقیقاتی آثار دینی مدارس کے قابل فخر علمی کارناموں میں شمار ہوتے ہیں- رہبرانقلاب اسلامی نے اس عالم ربانی کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے پسماندگان کو تعزیت پیش کی اور صبر جمیل کی تلقین فرمائی-
آیت اللہ محمد واعظ زادہ خراسانی تقریب بین مذاہب اسلامی کونسل کے پہلے سیکریٹری اور مسلم علماء کی یونین کے نائب سربراہ تھے-