پاکستان کے جوانوں کی مذہبی تنظیم ’’اصغریہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن پاکستان‘‘ کے اراکین نے پیغمبر اکرم(ص) کے ایام ولادت اور ہفتہ وحدت کے موقع پر تہران میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل سے ملاقات اور گفتگو کی جس میں حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے دنیا بھر میں جاری تکفیری پروپیگنڈوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: تکفیری ٹولے مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کے لیے ہر طرح کی سازشیں انجام دے رہے ہیں۔ لہذا ان سازشوں اور پروپیگنڈوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ شیعہ سنی آپس میں متحد ہو جائیں۔