Wednesday 27 November 2024

14 August 2023

استنبول میں کتابوں کی بین الاقوامی نمائش میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی شرکت

استنبول میں کتابوں کی بین الاقوامی نمائش میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی شرکت


ترکی کے شہر استنبول میں ۱۲ سے ۲۰ نومبر تک منعقدہ کتابوں کی بین الاقوامی نمائش جس میں دنیا کے ۸۰۰ ناشرین(پبلیشرز) نے شرکت کی ہے میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے بھی اپنی دینی مطبوعات کو نمائش کے طور پر پیش کیا ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی اس بین الاقوامی نمائش میں شرکت کر کے ترکی اور انگریزی زبانوں میں ترجمہ شدہ اپنی کتابوں کو پیش کیا ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے کتابوں کے علاوہ اسلامی سافٹ ویئرز بھی پیش کئے ہیں جبکہ دو سائٹ ویئرز ’’اعلام الھدایہ‘‘ اور ستر ہزار سوالات و جوابات کے مجموعہ ’’ مفتاح‘‘ کی اس نمائش میں رونمائی بھی کی گئی تاہم عام لوگوں کے علاوہ سیاسی اور مذہبی شخصیات نے بھی اس نمائش میں اسمبلی کے اسٹال کا دورہ کیا ہے۔

واضح رہے ترکی میں ایرانی قونصلر خانے اور اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے مشترکہ تعاون سے استنبول کی 35ویں بین الاقوامی کتاب نمائش میں دو سٹال لگائے جائیں گئے.

اس نمائش كے موقع پر استنبول كي 26ويں بين الاقوامي آرٹس نمائش كا انعقاد بھي كيا جائے گا.