ایرانی وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا ہے کہ ایران کی سیکورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں نے دہشت گردی اور خودکش حملوں کے پچیس منصوبوں کو بے نقاب کیا ہے- انہوں نے تہران میں اربعین حسینی کی مرکزی کمیٹی کے اٹھائیسویں اجلاس میں کہا کہ اس سال عراق میں اربعین حسینی کے موقع پر سیکورٹی فورسیز اور انٹیلی جنس نے وسیع پیمانے پر کاروائیاں کرتے ہوئے بیس دہشت گردانہ کاروائیوں کو ناکام بنا دیا اور پانچ دہشت گرد گروہوں کے افراد کو گرفتار بھی کیا ہے-
رحمانی فضلی نے کہا کہ اربعین حسینی کے موقع پر اس سال بیس دنوں کے اندر، ایران کی سرحد سے عراق جانے والے چوبیس لاکھ زائرین کو مختلف خدمات فراہم کی گئیں-
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ آئندہ سال ، اربعین حسینی کے ملین مارچ کا انعقاد مزید شان و شوکت سے کیا جائے گا -