ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جاپانی وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے آج علی الصبح جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے سے ملاقات کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ملاقات میں دونوں ممالک کے حکام ے دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں گفتگو کی۔
اس ملاقات میں ایران کے دیگر صنعتی اور تجارتی حکام بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ ہندوستان اور چین دورے کے بعد جاپان کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہیں جہاں سے وہ آج تہران روانہ ہونگے۔