پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ اس ملک کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، امریکی وزارت خارجہ کے مشوروں کو کوئی اہمیت نہیں دیتے ہیں-
امریکی وزیر خارجہ نے ، دیگر ملکوں کے سربراہوں کے ساتھ ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازعہ بات چیت کے بعد کہا کہ ٹرمپ اور ان کے مشیروں کو چاہئے کہ دیگر ملکوں کے حکام کے ساتھ بات چیت سے قبل، وزارت خارجہ سے ہم آہنگ ہوں-
واضح رہے کہ امریکی سربراہان مملکت کے برخلاف ، ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن کی سینتیس سالہ پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جمعے کو، تائیوان کے صدر کے ساتھ براہ راست ٹیلفونی گفتکو کی -
تائیوان کے صدر کے ساتھ ٹرمپ کی ٹیلیفونی گفتگو کے خلاف وسیع پیمانے پر احتجاج کیا گیا اور چین نے بھی ردعمل ظاہر کیا ہے- امریکہ کے نومنتخب صدر نے اسی طرح گذشتہ ہفتے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ٹیلیفونی بات چیت کی جس پر ہندوستان نے ردعمل ظاہر کیا ہے-