واضح رہے کہ مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل نے ملک کی تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مگر ریاستی وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی نے کہا کہ ریاستی یونیورسٹیوں میں امتحانات کے باعث ریاستی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر اس کانفرنس کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔ اسمبلی کے باہر میڈیا کے نمائندوں بات کرتے ہوئے وزیر تعلیم پارتھوچٹرجی نے کہا کہ تمام وائس چانسلروں کو ویڈیو کانفرنسنگ میں حصہ لینے کو کہا گیا ہے۔مگر بنگال میں ریاستی یونیورسٹیوں میں امتحانات کی وجہ سے وائس چانسلرس امتحانات میں مصروف رہیں گے اس لیے ویڈیو کانفرنس میں ان کا شامل ہونا ممکن نہیں ہے۔اسی ہفتے ممتا حکومت نے ریاست کے تمام ڈبلیو بی سی ایس افسرا ن کو بھی یہ ہدایت دی ہے کہ وہ ریاستی حکومت کے ماتحت کام کرتے ہیں اس لیے وہ براہ راست مرکزی حکومت کے کسی حکم کو نافذ نہیں کرسکتے ہیں بلکہ انہیں مغربی بنگال حکومت کی ہدایت پر ہی کام کرنا ہوگا۔