تاہم کہاکہ کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کو مخالف دستور قرار دیتے ہوئے الگ تھلگ نہیں کرنا چاہئے۔ وفاق نے پرزور انداز میں کہاکہ تمام مذاہب کے پرسنل لاز خواتین مخالف قوانین رکھتے ہیں۔ خواتین کو انصاف اور تمام حقوق سے محروم کیا جاتا ہے۔ اِس لئے وفاق طلاق ثلاثہ پر الہ آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتا ہے کیوں کہ طلاق ثلاثہ خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ تاہم ہمارا احساس ہے کہ تمام برادریوں کے پرسنل لاز اسی قسم کے ہیں۔ خواتین کے ساتھ انصاف کے نام پر مسلم برادری کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ طلاق ثلاثہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے الہ آباد ہائیکورٹ نے آج اِس قسم کی فوری طلاق کو ظالمانہ، انتہائی اہانت انگیز قرار دیا جو ہندوستان کو ایک متحدہ قوم بننے سے روک رہا ہے۔