اس شہر کو داعش کا ایک بڑا اور مضبوط ٹھکانہ کہا جاتا تھا۔داعش کے دہشت گردوں کو وہاں سے بھاگنے پر مجبور کر کے لیبیائی فوج نے پورے شہر کو اپنے قبضے میں لے لیا ۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ یہ داعش کے قبضے والا آخری شہر تھا جس پرفوج نے قبضہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق فوج نے مسلسل یہاں کارروائی جاری رکھی تھی اور سرت پر قبضہ سے پہلے اس کے مضافاتی علاقے کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔