افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سیدالشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے مجلس عزا میں شریک عزاداروں پر دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم ستائیس عزادار شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سیدالشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے مجلس عزا میں شریک عزاداروں پر دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم ستائیس عزادار شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے۔
افغانستان کی پولیس کے ایک اعلی عہدیدار نے بتایا کہ جس وقت لوگ کابل کی مسجد باقرالعلوم میں عزاداری سید الشہدا میں مصروف تھے اسی وقت ایک دہشت گرد نے خود کو مسجد کے اندر دھماکے سے اڑا لیا- اس حملے میں ستائیس عزادار شہید اور پینتیس دیگر زخمی ہوگئے-
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ شہید ہونے والوں کے جسم کے ٹکڑے دور دور تک جا گرے اور ہر طرف افراتفری کا ماحول تھا- اس سے پہلے بھی تکفیری دہشت گردوں نے کابل میں عزاداروں پر دہشت گردانہ حملہ کیا تھا- گذشتہ نو محرم کو کابل میں عزاداری کے جلوس پر دہشت گردانہ حملے میں چودہ عزادار شہید ہو گئے تھے۔