اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عالم تشیع کے مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سید عبد الکریم موسوی اردبیلی دار فانی سے کوچ کر گئے۔
آیت اللہ موسوی اردبیلی کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے پیر کے روز تہران کے ایک ہسپتال میں داخل کیا گیا لیکن صحت یاب نہ ہو پائے اور بقضائے الہی آج بروز بدھ کو موصوف ۹۱ سال کی عمر میں دعوت حق پر لبیک کہتے ہوئے اس دار فانی سے دار ابدی کی طرف انتقال کر گئے۔
آیت اللہ موسوی اردبیلی امام خمینی کے قریبی ساتھیوں، انقلابی اسلامی کے فدائیوں اور عالم تشیع کے مراجع تقلید میں سے ایک تھے۔