یہ پیدل مارچ جس کا سلسلہ گذشتہ چند سالوں سے شروع ہوا ہے اس میں پیغمبر اکرم(ع) کے یوم وفات کے موقع پر دور و نزدیک کے لوگ نفس رسول علی علیہ السلام کو پرسہ دینے ان کے حرم میں آتے ہیں۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ۲۸ صفر پیغمبر اکرم (ص) کی یوم رحلت اور امام حسن مجتبیٰ(ع) کے یوم شہادت کی مناسبت سے عراق میں عاشقان اہل بیت(ع) ایک مرتبہ پھر دسیوں کلو میٹر پیدل چل کر نجف اشرف حضرت امیر المومنین علی علیہ السلام کے روضے پر حاضر ہو رہے ہیں۔
یہ پیدل مارچ جس کا سلسلہ گذشتہ چند سالوں سے شروع ہوا ہے اس میں پیغمبر اکرم(ع) کے یوم وفات کے موقع پر دور و نزدیک کے لوگ نفس رسول علی علیہ السلام کو پرسہ دینے ان کے حرم میں آتے ہیں۔
نجف سے ابنا کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، اس وقت نجف اشرف کے شہر میں لاکھوں کی تعداد میں زائرین موجود ہیں جو پیدل چل کر حرم مطہر امیر کائنات کے حرم مطہر کی طرف جا رہے ہیں۔