Thursday 28 November 2024

14 August 2023

ایران کی کاظمین میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

ایران کی کاظمین میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت


اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کاظمین میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے عراقی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردوسروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کاظمین  میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے عراقی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آج دہشت گردی تمام ملکوں میں پھیل گئی ہے اور دہشت گردی کے خلاف  کارروائی کے لئے تمام ممالک کو سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے کیونکہ اچھے اور برے دہشت گردوں کی تقسیم سے دہشت گردی کو فروغ ملتا ہے وہی اچھے دہشت گرد بعد میں برے بن جاتے ہیں لہذا دہشت گردی کی ہمیں ہر شکل میں مذمت اور اس کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔