Wednesday 27 November 2024

14 August 2023

چہلم امام حسین (ع) پر گئے زائرین نماز اول وقت میں ادا کریں، آیت اللہ سیستانی

چہلم امام حسین (ع) پر گئے زائرین نماز اول وقت میں ادا کریں، آیت اللہ سیستانی


شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حضرت آیت الله سیستانی نے امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے کربلا معلی کے لئے پیدل جا نے والے عزاداروں کو نصیحت کی درخواست پر ان سے نماز اول وقت اور نامحرموں کے ساتھ اختلال سے دوری کی گزارش کی ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : جو لوگ امام حسین علیہ السلام کی ملکوتی بارگاہ کی زیارت کے لئے پیدل سفر کر رہے ہیں وہ نیک اخلاق اور دین مبین اسلام کی تعلیمات پر پابند رہیں ۔

حضرت آیت الله سیستانی نے وضاحت کی کہ وہ افراد جن کو خداوند عالم نے امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے پیدل جانے کی توفیق عنایت کی ہے وہ لوگوں کے لئے نمونہ ہوں اور ان کا رویہ ایسا ہو کہ ان کے اخلاق کو دیکھ کر لوگ ہدایت حاصل کریں ۔

مرجع تقلید نے بیان کیا : امام حسین علیہ السلام کی ایثار و قربانی کو یاد کرنے کے وقت ضروری ہے کہ اسلامی تعلیمات جیسے نماز ، حجاب ، اصلاح ، بخشش ، حلم ، ادب اور حرام سے دوری کا خاص خیال رکھنا چاہیئے تا کہ یہ زیارت خدا کے فضل و کرم سے نفس کی پرورش کا سبب ہو ۔

حضرت آیت الله سیستانی نے اس اشارہ کے ساتھ کہ کربلا معلی کی طرف پیدل کا سفر ایک تعلیمی و تربیتی کلاس کی طرح ہے بیان کیا کہ مومنین کسی بھی وجہ سے اول وقت نماز سے غفلت نہ کریں اور کسی بھی کام کو اس سے مقدم نہ کریں کیونکہ نماز افضل اطاعت و عبادت ہے ۔

انہوں نے خواتین کی پیدل سفر کے سلسلہ میں بیان کیا کہ خواتین کو چاہیئے کہ حجاب و پردہ کے ساتھ ہوں اور لباس و فعالیت میں عفاف کا خیال کریں اور وہ لوگ تنگ لباس پہننے اور مردوں کے ساتھ اختلاط سے دوری اختیار کریں اور ایسا کام نہ کریں جو اس تقریب کی عظمت کے خلاف ہو ۔