Wednesday 27 November 2024

14 August 2023

عراق میں ایرانی سفیر کی نجف کے مراجع کرام سے ملاقات

عراق میں ایرانی سفیر کی نجف کے مراجع کرام سے ملاقات


بغداد:(ویب ڈیسک اردونیوز):عراق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر حسن دانائی فر نے نجف اشرف میں مراجع عظام سے ملاقات کی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق حسن دانائی فر نے بدھ کے روز آیات عظام شیخ اسحاق فیاض، سید محمد سعید حکیم، شیخ بشیر حسین نجفی اور نجف کے امام جمعہ صدرالدین قبانچی کے علاوہ نجف اشرف میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے آیت اللہ سید مجتبی حسینی سے ملاقات کی۔ انھوں نے ان ملاقاتوں میں اربعین حسینی کے پروگرام منعقد کرنے کے سلسلے میں ایران کے مختلف اداروں اور تنظیموں کی سرگرمیوں کے بارے میں بات چیت کی ہے۔

عراق میں ایران کے سفیر نے گزشتہ ہفتے بھی کربلا میں اس شہر کے علما سے ملاقات کی تھی جن میں آیت اللہ سیستانی کے نمائندے شیخ مہدی کربلائی بھی شامل تھے۔ اس ملاقات میں بھی اربعین حسینی کے پروگراموں کے بارے میں بات چیت کی گئی تھی۔