جمعه 7 دی 1403

14 August 2023

ڈی آئی خان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شرافت حسین ولد منظور حسن شدید زخمی

ڈی آئی خان، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شرافت حسین ولد منظور حسن شدید زخمی


ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے وانڈہ موچیاں والے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بستی استرانہ کے رہائشی شرافت حسین ولد منظور حسن شدید زخمی۔ ورثاء کے مطابق شرافت حسین صبح 9 بجے کے قریب دودھ دینے گیا ہوا تھا کہ وانڈہ موچیاں کے علاقے میں نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔ علاقہ کے لوگوں نے 1122 کو بلایا اور ڈی ایچ کیو ہاسپٹل منتقل کر دیا، ڈاکٹر کے مطابق شرافت حسین کو دو گولیاں لگی، ایک گولی سر سے ہوتی ہوئی گال سے نکل گئی، اور دسری ہونٹ کو چیرتے ہوئے، تاہم انکا کہنا تھا کہ اب شرافت حسین کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب پولیس نے واقع کی تفتیش شروع کر دی اور ساتھ ہی وانڈہ کے علاقے میں آرمی اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔