جمعه 14 دی 1403

14 August 2023

موجودہ صورتحال میں دھشتگردی سے کھیلنا آگ سے کھیلنے کے مترادف: امیر عبد اللہیان

موجودہ صورتحال میں دھشتگردی سے کھیلنا آگ سے کھیلنے کے مترادف: امیر عبد اللہیان


سینئر ایرانی سفارتکار نے دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے بعض ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں دہشت گردوں کے ساتھ کھیلنا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے.

يہ بات ايراني مجلس (پارليمنٹ) كے اسپيكر كے خصوصي معاون حسين امير عبداللهيان نے ايران كے دورے پر آنے والے اقوام متحدہ ميں تعينات شام كے سفير بشار الجعفري كے ساتھ ايك ملاقات كے دوران گفتگو كرتے ہوئے كہي.

انہوں نے كہا كہ شامي بحران كا حل مذاكرات سے ممكن ہے اور اسلامي جمہوريہ ايران، شام ميں سفارتي حل كي مكمل تكميل تك دمشق كے لئے اپني حمايت جاري ركھے گا.

انہوں نے كہا كہ شام ميں دہشت گردوں كي موجودگي شام سميت پورے خطے كي امن و سلامتي كے لئے ايك بڑا خطرہ ہے.

اس موقع پر اقوام متحدہ ميں تعينات شامي سفير نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران دہشت گردي اور تكفيري نظريے كے خلاف جنگ ميں سب سے آگے ہے.

انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران شام كا ايك اہم اتحادي ہے جس نے ہميشہ دہشت گردي اور بدامني كے خلاف جنگ ميں شام كي بھرپور حمايت كي ہے.

انہوں نے ايراني سپريم ليڈر، حكومت، پارليمنٹ اور عوام كي جانب سے شام كي بھرپور حمايت پر ان كا خيرمقدم كيا.