جمعه 14 دی 1403

14 August 2023

فرانس کی صدارتی امیدوار "میرین لے پن" کا یورپی یونین سے باہر نکلنے کا عزم

فرانس کی صدارتی امیدوار "میرین لے پن" کا یورپی یونین سے باہر نکلنے کا عزم


دائیں بازو کی انتہاپسند جماعت قومی محاذ کی صدارتی امیدوار "میرین لے پن" نے یونان سے شائع ہونے والے اخبار ڈیموکریسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نیٹو صرف واشنگٹن کی خدمت کے لئے تشکیل پائی ہے اور برطانیہ کی طرح وہ بھی یورپی یونین اور نیٹو میں باقی رہنے کے سلسلے میں ریفرینڈم کرانے کا ارادہ رکھتی ہیں -

"میرین لے پن" جو خود کو دوہزار سترہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں شرکت کے لئے تیار کر رہی ہیں ، مہاجر اور یورپ مخالف نظریات رکھنے کے سلسلے میں مشہور ہیں - لےپن نے پرتگال ، اٹلی ، اسپین ، آئرلینڈ اور قبرس کو بھی یورپی یونین سے باہر نکلنے کی تجویز دی ہے -

میرین لے پن نے روس کے ساتھ قریبی تعلقات کا مطالبہ کرتے ہوئے نیٹو کے مشرقی یورپ تک پھیلنے پر تنقید کی ہے- فرانس کے صدارتی انتخابات دہزار سترہ میں دو مرحلوں میں تیئیس اپریل اور سات مئی کو منعقد ہوں گے-