جمعه 7 دی 1403

14 August 2023

دنیا میں مظلوم عوام پر ظلم و ستم کا نتیجہ؛ نیویارک میں ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کے باہر امریکی پرچم نذر آتش

دنیا میں مظلوم عوام پر ظلم و ستم کا نتیجہ؛ نیویارک میں ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کے باہر امریکی پرچم نذر آتش


امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلد ٹرمپ کی جانب سے امریکی پرچم نذر آتش کرنے والوں کے لیے قانونی نتائج کی دھمکیوں کے ردعمل میں دائیں بازو کے سرگرم کارکنوں نے نیویارک میں ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹل کے باہر امریکی پرچم نذر آتش کیے۔
ٹرمپ نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا تھا، 'کسی کو بھی امریکی پرچم کو جلانے کی اجازت نہیں ہوگی، اگر کسی نے ایسا کیا تو اس کے نتائج بھگتنا پڑیں گے، شاید شہریت کی منسوخی یا پھر ایک سال جیل'۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے ردعمل میں بائیں بازو کے درجنوں کارکنوں نیویارک میں ٹرمپ ٹاور کے سامنے جمع ہوگئے اور درجنوں امریکی جھنڈے جلاڈالے۔
یاد رہےکہ امریکی سپریم کورٹ نے 1989 میں احتجاجاً قومی جھنڈے کو نقصان پہنچانے پر پابندی کو امریکی آئین کی پہلی ترمیم کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔ اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ پہلی ترمیم امریکی شہریوں کے اظہار رائے کے حق کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔